i پاکستان

ملک کی 70سالہ تاریخ ہے کہ ہرحکومت تیسرا سال مشکل سے گزارتی ہے،محمد زبیرتازترین

January 23, 2025

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک کی 70 سالہ تاریخ ہے کہ ہرحکومت تیسرا سال مشکل سے گزارتی ہے، حکومت کو عوامی اقدام کیلئے تختہ ہونے کا خوف نہیں ہونا چاہئے، 9 مئی اور 26 نومبر کو کیا ہوا تھا یہ چھپا نا چاہتے ہیں اسی لئے تحقیقات نہیں چاہتے،جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے تاکہ حقیقت سامنے آئے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا مذاکرات سے پہلے دبائو نظر نہیں آرہا تھا اب زیادہ دبائو آئے گا، 9مئی اور 26نومبر کو کیا ہوا تھا یہ چھپا نا چاہتے ہیں اسی لئے تحقیقات نہیں چاہتے۔ 9مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے تاکہ حقیقت سامنے آئے، جب 9مئی اور 26نومبر واقعات پر کمیشن نہیں بنا رہے تھے تو پھر خود 2018 پر کمیشن بنانے کا کیوں مطالبہ کررہے ؟ 9مئی اور 26نومبر واقعات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا واضح نظر آرہا ہے کہ معاملات کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی