i پاکستان

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، اسلام آباد میں پارہ منفی ایک ڈگری تک گر گیاتازترین

December 12, 2024

گلگت بلتستان ڈویژن میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ جبکہ نظام زندگی متاثر ہوگیا۔دوسری جانب پہاڑی تودہ گرنے سے گلگت اسکردو روڈ بند ہوگیا، پولیس کے مطابق پہاڑی تودہ باغیچہ کے مقام پر گرا ہے۔استور میں برفباری کا تسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہے جبکہ وادی نیلم میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارہ منفی ایک ڈگری تک گر گیا۔لہہ میں پارہ منفی تیرہ، سکردو، گوپس میں منفی سات، کالام، قلات میں منفی چھ ریکارڈ کیا گیا، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہی، کوئٹہ میں پارہ منفی پانچ تک گرگیا، وادی شگر میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔استور اور دیگر علاقوں کا برفباری کے باعث بالائی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا مزید امکان ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی