i پاکستان

ملک بھر میں یومِ شہدائے پولیس( آج) منایا جائے گاتازترین

August 03, 2023

ملک بھر میں یومِ شہدائے پولیس آج 4اگست کو منایا جائے گااس موقع پر وطن عزیز میں امن و استحکام، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس فورس کے جوانوں کو خرج عقیدت پیش کیا جائے گا۔اس دن کی مناسبت سے پولیس فورس کی خدمات کے اعتراف میں ملک بھر میں پولیس ہیڈکوارٹرز میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا۔یوم شہدائے پولیس ہر سال 4 اگست کو ملکی سطح پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد شہدائے پولیس کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان بہادر سپوتوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔یوم شہداء کے موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پروگرام اور دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی