i پاکستان

میجر محمد اکرم شہید (نشانِ حیدر) کا 53 واں یومِ شہادت عقیدت اور احترام سے منایاگیاتازترین

December 05, 2024

میجر محمد اکرم شہید (نشانِ حیدر) کا 53 واں یومِ شہادت عقیدت اور احترام سے منایاگیا، صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعائوں کے ساتھ ہوا، علما کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا، علما کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں، شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، شہدا کا لہو ہم پر قرض ہے۔صدر مملکت آصف زرداری نے میجر اکرم شہید کو 53 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا انھوں نے وطن کیلئے عظیم قربانی پیش کی، قوم اپنے شہدا اور ان کے خاندانوں کی احسان مند رہے گی۔وزیراعظم شہبازشریف نے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کو 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نیمشرقی پاکستان میں لڑتے ہوئے جرات وبہادری کی لازوال مثال قائم کی اور دشمن کی عددی برتری کی پرواہ کئیبغیراس کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میجرمحمد اکرم شہید نے و طن سے عہدوفاکی ایسی مثال قائم کی جونوجوان نسل کیلئے قابل تقلیدہے، مجھ سمیت پوری قوم کوپاک فوج کے شہدا اور ان کے اہلخانہ پر فخرہے، جانوں کانذرانہ پیش کرنیوالے وطن کے عظیم بیٹوں کیلئے پوری قوم کے عقیدت کے جذبات ہیں، پاکستانی قوم اپنے شہدا اور ان کے اہلخانہ کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کر ے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی