پی ٹی آئی رہنما شیر علی ارباب نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ایسے کام کر رہے ہیں کہ سیاستدان بعد میں پچھتائیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے 200 سے زیادہ کارکنان غائب ہیں ۔ پشتونوں کے ساتھ ایسا رویہ برداشت نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ گولی حکومت نے چلائی یا کسی اور نے، سوال ہم پوچھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ کارکنوں نے کہاں پر توڑ پھوڑ کی ہے، ہمیں دکھائیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ آپ نے ہمیں اپنے وطن میں دربدر کیا ہے، ہم مسلسل عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی آئین و قانون نظر نہیں آ رہا، ملک میں مکمل بدمعاشی چل رہی ہے، آپ لسانی بنیاد پر لڑائی کروانے میں ناکام ہوں گے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی