لاہور اور کراچی کا فضائی معیار خراب ہونے کی وجہ سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر آگیا۔لاہور اور کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے، صبح کے اوقات میں لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس236 اور کراچی کا 199 ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے جب کہ کراچی چوتھے نمبر پر آگیا۔ادھر پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، ملتان پاکستان کا سب سے آلودہ ترین شہر ہے، جہاں اب سے کچھ دیر پہلے ائیر کوالٹی انڈیکس 400 ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہروں میں شر فہرست ہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب کے بعض شہروں میں اسموگ میں کمی آنے پر حکومت پنجاب کے اعلان پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں منگل سے تعلیمی ادارے کھو ل دئیے گئے ۔ان اضلاع میں راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال شامل ہیں۔حکومت کے مطابق اسکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے تمام طلبہ اور اساتذہ کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آئوٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔ پنجاب میں ہوٹل اور فوڈ آئوٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ڈائن اِن اور ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی جبکہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ دوسری جانب شدید دھند کے باعث لاہور سے سیالکوٹ موٹروے کو ٹریفک کے لیے مکمل جبکہ ایم فور موٹر وے کو عبد الحکیم سے ملتان تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے کیمطابق شدیددھندکے باعث ایم الیون سیالکوٹ موٹروے کو لاہور سے ٹریفک کے لیے مکمل طورپربندکردیا گیا، جبکہ ایم فورموٹر وے کو عبدالحکیم سے ملتان تک ٹریفک کے لیے بندکیا گیا ہے۔موٹروے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایات کی گئیں ہیں کہ شدیددھند کے موسم میں سفر سے گریزکریں،اگر سفر کرنا انتہائی ضروری ہو تو فوگ لائٹس کا استعمال کرتے ہوئے سفرکریں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی