پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین نے کہا ہے کہ انشااللہ ! ہماری احتجاجی تحریک میں پوری قوم نکلے گی۔ ایک انٹرویو میں شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی کہتے تھے 25 اکتوبرسے پہلے ترمیم ضروری ہے، حکومت کا ترمیم لانے کا مقصد منصورعلی شاہ کوہٹانا اورآئینی بینچ بنانا تھا۔انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم آزاد عدلیہ پربہت بڑا حملہ ہے، رات کی تاریکی میں ترمیم کرائی گئیں، نچلی عدالتوں میں ہزاروں کیسز، وہاں ججزکی تعداد نہیں بڑھا رہے، حکومت اپنے من پسند ججزلانا چاہتی ہے، حکومت کا مقصد خود آئینی بینچزبنانا ہے۔شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ قاضی فائزعیسی کے بعد ہمیں انصاف کی امید ہے، سپریم کورٹ بارکے صدرکی کوئی حیثیت نہیں ہے، تمام بارایسوسی ایشنزنے وکلا تحریک چلانے کااعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے تحریک میں شامل ہونے کی درخواست کریں گے، انشااللہ! پوری قوم احتجاجی تحریک میں نکلے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی