i پاکستان

معروف پلے بیک سنگر اخلاق احمد کی 24ویں برسی (آج ) منائی جائے گیتازترین

August 03, 2023

ساون آئے ساون جائے،تم کو پکاریںگیت ہمارے'' پاکستانی فلموں کے معروف پلے بیک سنگر اخلاق احمد کی 24ویں برسی(آج ) 4اگست جمعہ کو منائی جائے گی۔اخلاق احمد نے اپنے کیریئر کاآغاز 1960ء میں سٹیج پر گلوکاری سے کیا گلوکار اخلاق احمد موسیقی کی دنیا میں ایک عرصے تک طبع آزمائی کرتے لیکن انہیں معروف پاکستانی فلموں ''بندش'' اور ''چاہت'' میں گلوکاری کرنے پر ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ان کے مشہور ترین گانوں میں ''ساون آئے ساون جائے'' اور ''سونا نہ چاندی نہ کوئی محل'' شامل ہیں ان گانوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔اخلاق احمد نے 80سے زائد فلموں میں ایک سو سے زائد گانے گائے جو کہ آج بھی ان کی یاد دلاتے ہیں ان کا مشہور گانا ساون آئے ساون جائے آج بھی موسم خوشگوار ہونے پر ریڈیو پر سنائی دیتا ہے۔اخلاق احمد بلڈ کینسر جیسے مہلک مرض کا شکار ہو کر 4اگست 1999ء کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی