او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹنی-2 کنویں میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ۔تر جمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، ساما ناسک فارمیشن سے یومیہ 2.14 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں-2 او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے، مذکورہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی