لاہور میں سیشن عدالت نے تہرے قتل کیس کے دو ملزمان کو تین، تین بار سزائے موت اور 15،15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج افتخار حسین نے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے تمام تر شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا۔عدالت نے ملزم محمد شہزاد اور محمد گلزار کو تین، تین بار سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی، ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ملزمان نے امانت علی اور اس کی بیوی حافظہ شبانہ اور ان کی بیٹی ایزل امانت کو چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے ملزمان کے خلاف شہادتیں عدالت میں پیش کیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی