i پاکستان

لاہور،نہر سے نومولود بچے کی لاش برآمدتازترین

December 28, 2024

لاہور میں نہرسے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نہر سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیم موقع پر پہنچی۔ریسکیوغوطہ خور ٹیم نے نومولود بچے کی لاش نہر سے نکالی۔ لاش پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی