i پاکستان

لاہور،مرغی کا گوشت سستا، انڈے مہنگے ہوگئے،دیسی انڈے 800 روپے درجن ہوگئےتازترین

December 06, 2024

لاہور میں برائلر گوشت رواں ہفتے کے دوران 60 روپے کلو سستا ہو گیا ۔سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں آج مزید 15 روپے کی کمی ہو گئی ہے، اس کمی کے بعد مرغی کا گوشت 417 روپے کلو ہو گیا ۔دوسری جانب کراچی میں سردی کی انٹری کے ساتھ ہی انڈے مہنگے ہوگئے۔ فی درجن قیمت 360 سے 380 روپے تک جاپہنچی۔ مختلف علاقوں میں دیسی انڈے 800 روپے درجن ہوگئے۔گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کا نرخ فی کلو 450 روپے تھا اور فارمی انڈے 360 روپے درجن تھے۔لاہور میں جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے کے مطابق فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی