i پاکستان

لاہور،مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہو گیاتازترین

December 30, 2024

لاہور میں مرغی کا گوشت گزشتہ روز چار روپے کے اضافے کے بعد مزید مہنگا ہو گیا۔سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت گزشتہ روز چار روپے مہنگا ہوا جس کے بعد قیمت 595 روپے کلو ہو گئی، آج نرخنامے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور گوشت کی قیمت 595کی سطح پر برقرار ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہو گیا ہے۔انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔گزشتہ روز ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 369 روپے، زندہ برائلر کی پرچون قیمت 383 روپے کلو جبکہ گوشت کی قیمت 555 روپے رہی، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 رہی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل مرغی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی اور مرغی کے گوشت کی قیمت 400 روپے سے بھی نیچے چلی گئی تھی لیکن کچھ ہی دنوں میں مرغی کے نرخ میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔مختلف شہروں میں دکاندار سرکاری نرخوں کو نظرانداز کرتے ہوئے من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں، بعض جگہوں پر مرغی کا فی کلو گو شت چھ سو روپے سے بھی بڑھ گیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی