لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کے بڑھنے کا سلسلہ جاری، مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی فی درجن قیمت بھی بڑھ گئی۔سرکاری نرخنامے میں منگل کو مرغی کے گوشت کی قیمت میں پھر 7 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد مر غی کا گو شت 482 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز گوشت 475 روپے کلو تھا۔زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی مزید پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 319 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 333 روپے کلو ہو گیا ہے۔ سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ روز بھی قیمت ایک روپے بڑھی تھی، انڈوں کی فی درجن قیمت 327 روپے ہو گئی ہے۔ملتان میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 309 روپے کلو، پرچون ریٹ 323 روپے کلو، برائلر گوشت کا فی کلو ریٹ 465 روپے ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی