محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں آئندہ 2،3 تین روز تک موسم خشک اور سرد رہے گا اور بارش کے امکانات نہیں ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔خشک موسم کے باعث شہری نزلہ، زکام ۔،کھانسی اور بخار کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ ماہرین کے مطابق احتیاطی تدابیر سے ہی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ شہری ماسک پہنیں اور ایسی غذاں کا استعمال کریں جس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہو۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی