i پاکستان

لاہور، شارجہ سے آنے والے مسافر سے کروڑوں کے آئی فون برآمدتازترین

December 28, 2024

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم اہل کاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے کروڑوں مالیت کے قیمتی موبائل فون برآمد کرلیے۔کسٹم حکام کے مطابق شارجہ سے آنے والے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران 37 آئی فون برآمد ہوئے جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے، مسافر نے یہ فون بیگ میں چھپا رکھے تھے جو تلاشی کے دوران برآمد کئے گئے۔کسٹم حکام کے مطابق فون ضبط کرکے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی