صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضائیں بدستور آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس300 کی سطح سے نیچے نہ آ سکا۔باغوں کا شہر لاہور 329 اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں ہفتہ کوبھی تیسرے نمبر پر ہے جبکہ 435 اے کیو آئی کے ساتھ ڈھاکہ کا پہلا اور 386 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دہلی کا دوسرا نمبر ہے۔لاہور میں سب سے زیادہ 578 ایئر کوالٹی انڈیکس رائیونڈ روڈ پر ریکارڈ کیا گیا، پولو گرانڈ کینٹ میں 571 اور ملتان روڈ پر اے کیو آئی 533 رہا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی