i پاکستان

لاہور ،خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحقتازترین

August 02, 2023

لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایف سی کالج کے قریب تیز رفتار کار کی سائیکل اور موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت معیز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ گاڑی میں سوار تین افراد سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، ریسکیو اہلکار کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آ غاز کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی