i پاکستان

لاہور، امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتول کا قریبی دوست گرفتارتازترین

March 18, 2024

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے احسن شاہ نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کی رات گئے باقاعدہ گرفتاری ڈال دی۔ احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا گیا، مبینہ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق احسن شاہ امیر بالاج کا قریبی دوست تھا، احسن شاہ پر مقدمے میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر مخبری کے لیے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی