لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالتی حکمنامے میں کہاگیاہے کہ تعمیراتی کاموں کیلئے سامان سپلائی کرنے والے گاڑیوں کی مخصوص دن داخلے کی تجویز دی گئی ہے،لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ بڑی گاڑیاں سموگ کا باعث بنتی ہیں ،عدالت نے سرکاری وکیل سے جنوری میں سموگ سے متعلق حکومتی پالیسی طلب کرلی،حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سکولوں کے بچوں کو لانے والی بسوں کو حکومتی ادارے پی آئی ٹی رجسٹرڈ کرے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی