i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کیس میں وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلبتازترین

December 04, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس پر سماعت کی، درخواست گزار شہری منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیئے۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہیں، حکومت نے عالمی مارکیٹ کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کیا، حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق حاصل نہیں ہے۔وکیل اظہر صدیق نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی