i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ ، دو سگے بھائیوں کے قتل کے ایک اور ملزم کی سزائے موت ختم ،عمر قید کے 2 شریک ملزمان بھی بریتازترین

December 18, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے 2 سگے بھائیوں کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت کے ملزم کی سزا کالعدم قرار دے دی جبکہ عدالت نے عمر قید کے 2 شریک ملزمان کو بھی بری کردیا۔تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 2 سگے بھائیوں کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت کے ملزم کی سزا کالعدم قرار دے دی۔عدالت نے ملزم عابد علی ، طارق علی اور محمد ارشد کی اپیل کو منظور کرلیا جبکہ عدالت نے عمر قید کے دو شریک ملزمان کو بھی بری کردیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ملزمان کی جانب سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف قصور تھانہ کھڈیاں پولیس نے 2018 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان پر مقتول یاسین اور ساجد علی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی