ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں، وینز،الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پر50فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں، وینز،الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کے 50516یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں، وینز،الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کے 33638یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی اعدادوشمارکے مطابق نومبرمیں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز،الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کے 9823یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال نومبرکے 6475یونٹس کے مقابلہ میں 52فیصدزیادہ ہے، اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں، وینز،الیکٹرک گاڑیوں اورجیپوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر25فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی