i پاکستان

قطرایئرویز کی پاکستان میں دفاتر بند کرنے کی خبروں کی تردیدتازترین

January 08, 2025

قطرایئرویز نے پاکستان میں اپنے دفاتر بند کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ قطر ایئرویز کی جانب سے آپریشنل اخراجات کو کم کرنے کے لیے پاکستان بھر میں دفاتر بند کرنے کی خبروں پر جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ قطرایئرویز کی پاکستان آنے اور جانے والی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں اور ہمارے دفاتر بھی کھلے ہیں، حالیہ شائع شدہ رپورٹس جن میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ قطر ایئرویز نے پاکستان میں اپنے دفاتر بند کر دیئے ہیں، ایسی خبریں غلط ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی