یونان کشتی حادثہ کیس میں ایف آئی اے نے 126 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لئے۔ ایف آئی اے گجرات سرکل میں 52 متاثرین کے لواحقین کی جانب سے سیمپل جمع کروائے گئے۔ گجرانوالہ سرکل میں 46 متاثرہ خاندانوں کی جانب سے ڈی این اے سیمپلز دیے گئے۔ کوٹلی آزادکشمیر کے 28افراد کے لواحقین کے بھی خون کے نمونہ جات حاصل کرلیے گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے سیمپلز حاصل کئے گئے۔ علاوہ ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف نے واقعے کے ذمہ داران کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت جاری کر دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی