i پاکستان

کرپشن کیس کی مجرم بشری بی بی کو قید بامشقت و جرمانہ' سزا پر عمل کا وارنٹ جیل بھیج دیا گیاتازترین

January 17, 2025

احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈز ریفرنس کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 190 ملین پانڈز کیس میں مجرم قرار دی گئی بشری بی بی کی سزا پر عمل درآمد کا وارنٹ جیل انتظامیہ کو بھجوا دیا گیا۔واضح رہے کہ 30 دن سے محفوظ عدالت نے جاری کردیا ہے، جس کے مطابق القادر یونیورسٹی سرکاری کنٹرول میں دے دی گئی ہے جب کہ القادر ٹرسٹ بھی سرکاری کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق القادر یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے۔احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کاٹنے کی سزا سنائی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی