کرم کے علاقے بگن میں جاری آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کرلئے گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرم کے علاقے بگن میں 19سے 21 جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی اداروں نے انٹیلی جینس کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کارروائیاں کی جس دوران بڑی تعداد میں غیرقانونی ہتھیار برآمد ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مقامی عمائدین اور لوگوں نے آپریشن کے دوران تعاون کیا اورمعلومات کی فراہمی کویقینی بنایا، یہ کامیابی علاقیمیں دیرپا امن کیقیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمیکی طرف ایک اہم قدم ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فریقین کے دستخط شدہ معاہدے کیمطابق شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی