i پاکستان

کرم،امن وامان کی صورت حال میں بہتری، انٹرنیٹ و موبائل سروس بحالتازترین

December 06, 2024

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری کے بعد انٹرنیٹ اور موبائل سروس بحال کر دی گئی جبکہ پشاور، پاراچنار شاہراہ سمیت آمد و رفت کے تمام راستے تاحال بند ہیں۔راستوں کی بندش کے باعث اشیائے خور و نوش، ادویات اور پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ایم این اے حمید حسین کا کہنا ہے کہ ضلع کرم کے راستوں کی بار بار بندش سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ڈی سی کرم کے مطابق ضلع کرم میں راستوں کی بندش سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل پر توجہ دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ضلع کرم میں امن جرگہ چوتھے روز بھی قبائلی عمائدین سے بات چیت کررہاہے ۔ علاقے کے عمائدین نے بتایا کہ سڑک کی بندش کی وجہ سے شہر میں اشیا ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ باڈر حکام نے بھی تصدیق کہ پاک افغان خرلاچی بارڈر پر بھی آمد و رفت اور تجارت متاثر ہو رہی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی