i پاکستان

کراچی،آئندہ 3 روز کے دوران درجہ حرارت مزید گرنے کی پیش گوئیتازترین

December 10, 2024

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ3 روز کے دوران درجہ حرارت مزید گرنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا سردی میں مزید اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 3 روز کے دوران پارہ 10 سے 12ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں رواں ہفتے شدید سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔ شہر میں 13 دسمبر تک موسم خشک ،راتیں خنک ریکارڈ ہوسکتی ہیں اور سمندری ہوائیں مکمل بندرہیں گی۔شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں شہر پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے ، جس کے باعث شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 26 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ میں پارہ 6 سے 8 ، وسطی 7 سے 9، جنوبی سندھ میں 10 سے 12 ڈگری اور جنوب مشرقی سندھ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔شہر کا فضائی معیار غیر صحت بخش قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 168 پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی