i پاکستان

کراچی، سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی اچانک موت کے بعد ملکہ غمزدہتازترین

December 19, 2024

کراچی کے سفاری پارک میں ہتھنی "سونیا" کی اچانک موت کے بعد اس کی ساتھی ہتھنی "ملکہ" غمزدہ رہنے لگی۔جانوروں کی بہبود کیلئے کام کرنے والی تنظیم فورپاز کے مطابق ہتھنی سونیا کی اچانک موت کے بعد ہتھنی "ملکہ " میں غصے کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق ہے ہتھنی "سونیا" کے پوسٹ مارٹم میں شدید بیکٹیریل انفیکشن پائے گئے تھے، سونیا اور نورجہاں کی اموات غیرموزوں ماحول اور ناکافی نگہداشت کا نتیجہ ہیں۔فور پاز کی جانب سے ملکہ اور مدھو بالا کیلئے فوری اینٹی بائیوٹک علاج اور خون کے ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں۔ فور پاز کے مطابق مدھوبالا اور ملکہ کو سہارا دینے میں رہنمائی فراہم کر رہے ہیں، مزید معائنے کیلئے ماہرین کی ٹیم جلد کراچی پہنچے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی