کراچی میں پولیس نے جاری انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق کراچی کے شہریوں کا اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنا مہنگا پڑگیا، حوالات پہنچا دیئے گئے۔2شہریوں کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ ناظم آباد تھانے میں درج کیا گیا، مقدمے میں نامزد مکان مالک سعد اشرف اور ملازم شان کو گرفتار کرلیا گیا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی