i پاکستان

کراچی، پنکچر کی دکان میں ڈمپر کا ٹائر پھٹنے سے کام کرنے والا نوجوان جاں بحقتازترین

December 13, 2024

کراچی میں پنکچر کی دکان پر ڈمپر کا ٹائر پھٹنے سے کام کرنے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر سرمست مزار کے قریب پنکچر کی دکان پر پیش آیا جہاں ٹائر پھٹنے سے پنکچر لگانے والا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی توحید پنکچر لگا کر ڈمپر کا ٹائر فٹ کر رہا تھا کہ ڈمپر کے ٹائر کا رنگ نکل کر سرپر لگا جس کے باعث خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور اور ہیلپر ڈمپر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی