i پاکستان

کراچی ، پی آئی اے پرواز کی روانگی کے فوری بعد فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ ، پروازوں کا شیڈول متاثرتازترین

December 24, 2024

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث روانگی کے فوری بعد واپس لینڈنگ کرانی پڑ گئی۔ ترجمان پی ائی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پرواز پی کے 300 کے کراچی سے ٹیک اف کے بعد لینڈنگ گیئر بند نہیں ہو رہا تھا، قومی ایئر لائن کے سی ای او خرم مشتاق بھی کراچی اسلام آباد کی پرواز میں سوار تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارہ روانگی کے 25 منٹ بعد واپس کراچی لینڈ کر گیا، طیارہ تبدیل کر کے مسافروں کو کچھ دیر میں روانہ کر دیا جائے گا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی