کراچی میں مذہبی جماعت کے دھرنے کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے کیس میں نمائش چورنگی سے گرفتار 19 ملزمان نے درخواستِ ضمانت دائر کر دی۔اس حوالے سے عدالت نے پراسیکیوٹر کو 4 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیا ۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کی فائرنگ اور پتھرا سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف سولجر بازار تھانے میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔واضح رہے کہ 31 دسمبر کو نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنے پر پولیس نے ایکشن لیا تھا جس کے دوران موٹر سائیکلیں اور چوکی نذرِ آتش کر دی گئی تھیں جبکہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لیا تھا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی