مسلم لیگ ن کے سابق یوسی چیئرمین کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے۔تفصیل کے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون نمبر 7 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت 65سالہ امان اللہ آفریدی کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کا تعلق ن لیگ سے اور یو سی 5 عابد آباد سے بلدیاتی الیکشن میں امیدوار تھا۔ مقتول کو فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے نشانہ بنایا گیا تاہم لاش اسپتال منتقل کردی گئی ۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم کو امان اللہ پرفائرنگ کرتیدیکھاجاسکتاہے، پولیس کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول ملے ہیں۔کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتاہے، تاہم مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ ہماری کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی