i پاکستان

کراچی میں متعدد افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا یونٹ انچارج گرفتارتازترین

May 25, 2023

سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا سابقہ کورنگی سیکٹر کے یونٹ انچارج کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم وصی احمد خان عرف کاشف کو کورنگی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے. ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اسے سیکٹر انچارج ریئس عرف مما کی طرف سے ہدایت ملتی تھی اور اس کی دی ہوئی ہدایت کے مطابق پر کارروائیاں کرتا تھا. ملزم 2009 سے لیکر 2014 تک یونٹ 74 کا انچارج رہا ، سال 2010 میں سی ٹی ڈی کے اہلکار دانش پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قتل کرنے کی نیت کے لئے فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوا تھا. سال 2012 میں جلیبی چوک کورنگی میں ایم کیو ایم حقیقی کے دو لڑکوں کو ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا ، سال 2013 میں اے ایس آئی حاجی ندیم کو سی ایریا کورنگی میں ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا۔ سال 2013 میں لانڈھی یونٹ 80 کے ساتھ نیوی کی دیوار کے ساتھ ایم کیو ایم حقیقی کے کئی لوگوں کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قتل کیا ، سال 2013 میں کربلا گرانڈ لانڈھی میں ساتھیوں کے ہمراہ دو لڑکوں کو قتل کیا ، سال 2013 میں اہلکار ندیم قادری کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے اہلکار شدید زخمی اس کا بھتیجہ ہلاک ہوا۔ سال 2014 میں ابراہیم حیدری کے علاقے میں پولیس موبائل پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی جس سے دو پولیس اہلکار شہید ہوئے ، ملزم اس سے قبل بھی قتل ، ہینڈ گرنیڈ و دیگر مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔ ملزم کا خلاف سال 2014 قائد آباد تھانے میں 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ اور R/W 7ATA 1997 درج ہے جبکہ اسی تھانے میں دوسرا مقدمہ سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ، سال 2014 میں ہی گلشن اقبال تھانے میں قتل اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم سے اس کے ساتھیوں کے بارے میں ، موجودہ متحدہ قومی موومنٹ ( لندن ) کے سیٹ اپ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی