i پاکستان

کراچی میں جرائم کیخلاف 950پولیس افسران و اہلکار شہید ہوئے،ایڈیشنل آئی جیتازترین

August 04, 2023

ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ اغوا، قتل اور دہشتگردی کی صورتحال میں کم وسائل کے باوجود پیچھے نہیں ہٹے، کراچی میں 950سے زائد پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے،کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کرپشن کی چیزیں کبھی کبھار آتی ہے ان کا سدباب ہوگا، اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہو رہی ہیں انہیں روکنا ہے، عوام سے کہا کہ آپ کی پولیس ہے آپ نے ہی ساتھ دینا ہے،ان کا کہنا ہے کہ شہدائے پولیس کا دن ایڈیشنل آئی جی کے پی صفوت غیور کے نام سے منسوب ہے، پولیس کی قربانی سے ہی ملک میں امن کا قیام ممکن ہوتا ہے،جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ اغوا، قتل اور دہشتگ گردی کی صورتحال میں کم وسائل کے باجود پیچھے نہیں ہٹے، کراچی میں 950 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار جرائم کی سرکوبی کے دوران شہید ہوئے،انہوں نے کہاکہ شہر میں پرائیوٹ سیکٹر میں 32ہزار کیمرے لگے ہیں، شہری ایک کیمرہ باہر کی طرف بھی لگائیں جس سے مجرمان کیخلاف مدد ملتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی