کراچی میں سائٹ ایریا کی فیکٹری میں غیرملکی شہریوں پر فائرنگ کا مقدمہ کرلیا گیا ، مقدمے میں اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کی فیکٹری میں غیرملکی شہریوں پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ سائٹ اے میں درج کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مقدمہ فیکٹری کے سیکیورٹی انچارج کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور مقدمے میں اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا ہے کہ غیرملکی شہری مشینری کی تنصیب میں مصروف تھے، سیکیورٹی گارڈ نے نامعلوم وجوہات پرغیرملکی شہریوں پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے بعدگارڈفرار،موقع سے 9 ایم ایم پستول کے 16 خول ملے ، شریف اللہ نامی سیکیورٹی گارڈ5ماہ سیفیکٹری پرتعینات تھا۔مقدمے میں گارڈ اور غیر ملکی باشندوں کے درمیان جھگڑے کا ذکر نہیں کیا گیا4 غیر ملکی باشندے کمپنی میں مشینری تنصیبات کیلئے 2سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ آتے تھے، دونوں غیرملکی گزشتہ روز 8بجکر2 منٹ پرسیکیورٹی کے ہمراہ فیکٹری پہنچے تو سیکیورٹی گارڈ نے پہلی منزل پر آکر غیر ملکی باشندوں پر اندھا دند فائرنگ کی۔دوسری جانب سائٹ ایریا کی فیکٹری میں نجی کمپنی میں دو چینی شہریوں کیزخمی ہونیکی تحقیقات جاری ہے ، بنارس،سائٹ ایریا، مومن آباد سے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد سے سیکیورٹی گارڈکیبارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس نے مل سے سپروائزر سمیت دس افراد کوبھی حراست میں لیا ہے۔ وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجارنے غیرملکیوں کوسیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے آڈٹ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربیت یافتہ اور مکمل فٹ گارڈ سے ہی خدمات لی جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی