کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ڈاکوئوں نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا اور مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کیا جو بعد میں دم توڑ گیا جب کہ ہلاک ملزم کی شناخت معشوق کے نام سے ہوئی۔کراچی میں پولیس نے بھینس کالونی میں مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا، اس کے علاوہ سپر ہائی وے، خواجہ اجمیر نگری اور شاہ لطیف ٹائون میں مقابلے کے بعد 3زخمیوں سمیت 4 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب شہری کو لوٹنے والے ڈاکوں سے مقابلہ ہوا، ایک ڈاکو عمران کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جس کا ساتھی فرار ہوگیا،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے راہ گیر بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔پولیس نے اقبال مارکیٹ سندھی گوٹھ میں جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا جہاںگھر گھر تلاشی کے دوران مشتبہ افراد کے شناختی کوائف کی بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے جانچ پڑتال کی گئی۔پولیس نے اجمیر نگری جمعرات بازار کے قریب ڈاکوئوں سے مقابلہ کیا ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جب کہ دوسرا فرار ہوگیا،ملزم فرحان سے پستول اور موٹرسائیکل 2موبائل فون ملے ہیں ۔پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹائون،کوہی گوٹھ میں پولیس کا ڈاکوں سے مقابلہ ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکوئوں کو گرفتارکرلیا گیا، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے تو اہلکار پہنچ گئے،گرفتار ملزم عامر اور ذاکر سے پستول، 50 ہزار روپے نقد رقم اورموٹر سائیکل ملی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی