کراچی کے علاقے گارڈن سے اغوا ہونے والے بچوں کی مائیں گورنر ہائوس پہنچ گئی اور اپیل کی کہ ہمارے بچوں کو بازیاب کرایا جائے۔تفصیلات کے مطابق کراچی گارڈن سے اغوا 2 بچوں کی مائیں گورنر ہائوس پہنچ گئیں، ماں نے گورنر سندھ سے اپیل کی کہ ہماریبچوں کو بازیاب کرایا جائے۔گورنر نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے گورنرہاس میں خصوصی سیل قائم کر دیا اور آئی جی سندھ اور سی پی ایل سی چیف کو ٹیلیفون کرتے ہوئے بچوں کی بازیابی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد سے گورنرسندھ کی مغوی بچوں کی ماں سے فون پر گفتگو بھی ہوئی، جس میں انھوں نے ماں کو یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ جلدبازیاب ہوں گے۔یاد رہے کراچی میں گارڈن ویسٹ سے مبینہ طور پراغوا ہونے والے دو کمسن بچوں کاتاحال کچھ پتا نہ ہوسکا، انصاف کی تلاش میں اہلخانہ کراچی پریس کلب پہنچے اور احتجاج کیا۔گھروالوں کا کہنا تھا کہ پانچ سالہ عالیان اورچھ سالہ علی کوجلد سے جلد تلاش کیاجائے، جس پر پولیس حکام نے بتایا کہ بچوں کی بازیابی کیلیے ٹیکنیکل اورہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بھرپورکوششیں کررہے ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی