کراچی میں شاہ لطیف پولیس نے ملیر کوہی گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر کچی شراب بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعظم اور علی حیدر شامل ہیں کوہی گوٹھ کے ایک کمپاونڈ میں شراب بنائی جارہی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچی مٹی کے اندر شراب بنانے کے لیے ڈرم گاڑا ہوا تھا دوسرا ڈرم تیار ہونے کے بعد باہر ڈھکن لگا کر رکھا تھا، پلاسٹک کے ڈرم کچی شراب سے بھرے ہوئے تھے دونوں ڈرم کیمیکل ایگزامن کے لیے بھیجے جائیں گے۔ پولیس حکام نے کہا کہ ماضی میں کچی شراب پینے سے کئی افراد جان سے جاچکے ہیں کچی شراب انسانی صحت کے لیے انہائی نقصان دہ ہے۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ پی ای ایچ او 3 اور پی ای ایچ او 4 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی