i پاکستان

کراچی، بنارس پل پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری جاں بحقتازترین

December 21, 2024

کراچی میں بنارس پل پر ڈاکوئوں نے ایک اور جان لے لی ، 35 سالہ جمال کی دو ہفتوں بعد شادی تھی۔بنارس فلائی اوور پر ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا ۔ مقتول کے گھر میں اس کی شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔ پولیس کے مطابق 35 سال کے جمال خان کو نئے ماڈل کی 125 موٹر سائیکل چھیننے کے دوران قتل کیا گیا، ڈاکو مقتول کی نئے ماڈل کی موٹر سائیکل چھین کر اپنی موٹر سائیکل جائے وقوعہ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مقتول کا آبائی تعلق سوات سے ہے اور وہ اپنے پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔مقتول کے بھائی جمشید نے بتایا کہ جمال خان نے حال ہی میں 2025 ماڈل کی 2 لاکھ 60 ہزار روپے کی 125 موٹر سائیکل خریدی تھی اور وہ موٹر سائیکل پر دوست کے ہمراہ چکر لگانے نکلا تھا۔مقتول کے ورثا کا کہنا ہے کہ ہمارا گھر کا مسئلہ چل رہا تھا پولیس والے تنگ کرتے تھے اس کیبعد اچانک اس کے قتل کی خبر آگئی۔مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ۔ پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے کوشش کررہی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی