i پاکستان

کراچی، ایک شخص بجلی کے پی ایم ٹی میں پھنس کر کرنٹ سے جاں بحقتازترین

January 01, 2025

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں عالمگیر روڈ کے قریب ایک شخص بجلی کے پی ایم ٹی میں پھنس کر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق کہ جاں بحق شخص پی ایم ٹی پر کیوں چڑھا، اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ مذکورہ شخص پی ایم ٹی سے کرنٹ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہوا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کو کافی دیر گزر جانے کے باوجود نہیں نکالا جا سکا تھا۔کے الیکٹرک کا عملہ بھی کافی دیر تک وقوعہ پر نہیں پہنچ سکا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی