کراچی ایئرپورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ۔ جے آئی ٹی میں گرفتار ملزمان محمد جاوید اور گل نسا سے تفتیش کی جائے گی۔محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو جے آئی ٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، اور اس میں تینوں حساس اداروں اور رینجرز کے افسران شامل ہوں گے۔ اسپیشل برانچ، کراچی پولیس، اور ایف آئی اے کے افسران بھی اس جے آئی ٹی کا حصہ ہیں۔جے آئی ٹی کو کسی بھی تحقیقاتی ادارے سے مدد حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔ ملزمان سے تفتیش کے بعد رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی