i پاکستان

کراچی، 3 اسٹریٹ کرمنل گرفتار، 100 سے زائد وارداتوں کا انکشافتازترین

December 13, 2024

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی پولیس نے 100 سے زائد وارداتیں کرنے والے تین اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق شاہ فیصل کالونی پولیس نے کارروائی میں تین مسلح ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی، گزشتہ دنوں ملزمان نے سیلز مین کی گاڑی کو لوٹا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے 100 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان نے ناظم آباد، گلشن اقبال، فیروز آباد اور ٹیپو سلطان میں وارداتیں کیں۔ملزمان نے بیان میں محمود آباد اور الفلاح میں ڈکیتیوں کا انکشاف بھی کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی