i پاکستان

کپاس کی پیداوار رواں سال 34 فیصدکمتازترین

January 20, 2025

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا ہے کہ 15 جنوری تک کپاس کی مجموعی پیداوار میں پچھلے سال کی نسبت 34 فیصد جبکہ پنجاب میں 35 اور سندھ میں 32 فیصد کمی ہوئی ہے۔چیئرمین سی جی ایف کا کہنا ہے کہ 15 جنوری تک کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار 54 لاکھ 90 ہزار بیلز رہی، 25-2024 کے لیے کپاس کا پیداواری ہدف 1 کروڑ 11 لاکھ بیلز تھا۔چیئرمین سی جی ایف نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار میں کمی موسمی حالات اور گنے کی بڑھتی ہوئی کاشت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکسٹائل ملز رواں سال سب سے زیادہ 50 لاکھ سے زائد کاٹن بیلز درآمد کریں گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی