قومی اسمبلی اجلاس میں نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 منظوری کے لئے پیش کیا۔قومی اسمبلی نے نیشنل فرانزک ایجنسی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا ۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ نیشنل فرانزک بل 2024 سینیٹ سے منظور ہوکر آیا ہے ۔اچھا بل ہے مگر کچھ کمی پھر بھی رہ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بل میں لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کا راستہ بہت زیادہ کھول دیا ہے ۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی