i پاکستان

قومی اسمبلی اجلاس ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2024 کی منظوریتازترین

December 17, 2024

قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی گئی جس کے تحت گرید 15 تک میرٹ پر سلیکشن کمیٹی جبکہ گریڈ 16 سے اوپر کے ملازمین کی تعیناتی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کرے گا جبکہ عملے کی تعداد اراکین کے تناسب کے تحت ہو گی۔منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سید نوید قمر ، بلال اظہر کیانی، سید امین الحق اور سید ابرار علی شاہ کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین ترمیمی بل 2024 پیش کرنے کی تحریک پیش کی گئی جس کی مخالفت نہ کرتے ہوئے وزیر قانون و انصاف و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے اس بل کا وہ خیرمقدم کرتیہیں۔ اس بل کے تحت گریڈ 15 تک میرٹ پر سلیکشن کمیٹی ملازمین کی تعیناتی کرے گی جبکہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی تعیناتی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کرے گا ،تاہم اگر کسی وجہ سے طویل عرصہ تک وہ یہ تعیناتیاں نہیں کر سکتا تو پھر یہ بھرتیاں ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کرے گی، اس کے علاوہ اس بل کے تحت اراکین کے تناسب کے مطابق عملہ تعینات ہو گا، ڈیپوٹیشن ایک پالیسی کے تحت ہو گی جس میں پسند اور ناپسند نہیں ہو گی۔بعد زاں نوید قمر نے بل زیر غور لانے کی تحریک پیش کی ۔ ڈپٹی سپیکرنے اس کی منظوری کے بعد اس کی شق وار منظوری لی ۔ بعدازاں سید نوید قمر نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی