i پاکستان

کوئٹہ،20 گھنٹے بعد موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحالتازترین

January 07, 2025

کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحا ل کے پیش نظر بند کی گئی موبائل اور انٹرنیٹ سروس کھول دی گئی۔صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے بعد پیدا ہونے والی امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے اتوار کی رات11 بجے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند کردی تھی۔کوئٹہ میں گزشتہ روز موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند ہونے سے جہاں سرکاری امور متاثر ہوئے وہاں عوام کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔محکمہ داخلہ بلوچستان نے 20 گھنٹے بعد کوئٹہ میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس بحال کردی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی