i پاکستان

کوئٹہ و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2ریکارڈ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیاتازترین

December 03, 2024

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 15 کلو میٹر اور مرکز کوئٹہ سے 66 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی